اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

زرنش خان کو ’بددعا‘ کس نے دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کو ’بددعا‘ دینے کی وجہ سے ان کی فلائٹ مس ہوگئی۔

پاکستانی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک ہوٹل میں خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیاہ اور مہرون رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ جو فلائٹس مس کرنے کی بددعا ملی ہوئی ہے نہ مجھے برائے مہربانی کوئی اسے توڑ دے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

زرنش نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ان کے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ لعنت اسی وقت ٹوٹ گئی تھی جب آپ نے پہلا کمنٹ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

دوسرے صارف نے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں اور ڈراموں سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

زرنش خان کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں