بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

امریکی یونیورسٹیوں میں رشوت دے کرداخلے کااسکینڈل ، معروف ہالی ووڈ اسٹارز ملوث نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکا میں امیر طبقے کے بچوں کو بھاری رشوت لے کر اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے دیئے جانے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا، جس میں ہالی ووڈ اسٹارز اور کمپنیوں کے مالکان شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بھی نظام تعلیم کرپشن کا شکار ہے، امیر طبقے کے بچوں کو رشوت لیکر اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

اسکینڈل میں معروف فلمی ستاروں ہف مین اور لوری لوفلن سمیت کئی کمپنیوں کے مالکان اور فیشن ڈیزائنرز بھی شامل ہیں۔

وفاقی پراسیکیوٹر نے کہا پچاس سے زائد افراد پر الزام ہےکہ انھوں نے اپنے بچوں کا داخلہ اعلیٰ تعلیمی اداروں مثلاً ییل، اسٹینفورڈ، جارج ٹاؤن اور سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی میں اسپورٹس کوچز اور داخلے کا امتحان لینے والوں کو بھاری رشوت دے کر کرایا۔

عدالت میں سماعت کے دوران مجسٹریٹ نے معروف اداکارہ ہف مین کو اگلی سماعت سے پہلے پچیس ملین ڈالر کی ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اسکینڈل سامنے آنے کے بعد 4 افراد سمیت یونیورسٹی اسپورٹس اور ٹیسٹنگ سسٹم کے 13 عہدیداروں پر معاونت کرنے پر مقدمہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے مایہ ناز تعلیمی اداروں میں بھی رشوت لے کر داخلے دیئے جانے پر امریکی نظام تعلیم پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں