تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

افغان امن مذاکرات، انجلینا جولی نے خواتین کی نمائندگی ناگزیر قرار دے دیا

نیویارک: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں خواتین کے کردار کو ایک بار پھر ناگزیر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، افغان امن عمل میں خواتین نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومتی وفد عنقریب طالبان سے دوحہ میں مذاکرات کرے گا، اس وفد میں خواتین کی شمولیت بھی ہونا چاہیے تھی۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین پر مظالم، جبر اور ناانصافی کے اس نئے دور میں اگر امن معاہدہ نہیں ہوگا تو استحکام بھی نہیں آئے گا۔

اسٹار اداکارہ مہاجرین سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی آئی ہیں، ماضی میں افغان خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بھی بے نقاب کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر افغان امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے۔

افغان امن مذاکرات میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے: انجلینا جولی

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہزاروں افغان خواتین امن مذاکرات میں اپنی عدم شمولیت پر گہری تشویش کا اظہار کرچکی ہیں کہ طالبان سے مذاکرات میں اُن کے اور اُن کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن کون ہوگا۔

Comments

- Advertisement -