تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اداکار اسد صدیقی اور زارا نور کی شادی میں کون بنے مددگار؟

معروف اداکار اسد صدیقی نے زارا نور سے اپنی شادی کی حقیقت کا پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے اداکار  ان کا رشتہ لے کر گئے تھے

رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن طے زمین پر ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک رشتہ چند سال قبل جڑا ٹی وی کے معروف اداکاروں اسد صدیقی اور زارا نور کا، جو صرف آن اسکرین ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک خوبصورت اور کامیاب جوڑا ہے۔

اداکار اسد صدیقی نے شادی کے چند سال بعد زارا نور عباس سے اپنی شادی کے حوالے سے ایک حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔

اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے پہلے انہوں نے زارا نور کو پرپوز کیا تھا پھر باقاعدہ رشتہ بھی ڈالا گیا اور یہ رشتہ اداکارہ سجل علی، یاسر حسین اور گلوکار عاصم اظہر زارا نور کے گھر لے کر گئے۔

اسد صدیقی نے اس کا انکشاف گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

اسد کے مطابق رشتہ لے کر جانے والوں میں شوبز کے ساتھیوں کے ساتھ انکے اہلخانہ بھی تھے اور اسی روز رشتے کے لیے ہاں بھی ہوگئی تھی۔

اسد نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ زارا نور کے والد کو امریکا سے سینئر اداکارہ اور زارا کی خالہ بشریٰ انصاری نے بھی رشتے طے کرنے کے لیے رضامند کیا تھا۔

بشریٰ انصاری نے زارا نور کے والد سے کہا تھا کہ ‘‘اسد صدیقی میرے بیٹوں کی طرح ہے آپ آنکھیں بند کرکے اپنی بیٹی کا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے سکتے ہیں۔’’

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ آج ہی رشتہ آیا ہے اور ایک ہی دن میں ہاں بھی ہوجائے گی لیکن جو آسمانوں پر طے ہوگیا اسے کون رد کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -