اشتہار

وکٹ کیپر اوپنر ’’ایڈم گلکرسٹ‘‘ کی پاکستانی اسکول کرکٹ میں شاندار سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 اکتوبر 2026): کراچی میں جاری پی سی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکول کرکٹ چیمپئن شپ میں ایڈم گلکرسٹ سے شاندار سنچری داغ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکول کرکٹ چیمپئن شپ انڈر 17 جاری ہے جس میں ایڈم گلکرسٹ نے اوپن کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ تاہم یہ ایڈم گلکرسٹ عالمی شہرت یافتہ سابق آسٹریلوی اسٹار نہیں ہیں۔

یہ نوجوان مقامی نجی اسکول کا طالب علم ہے لیکن صرف اس کا نام ہی ایڈم گلکرسٹ سے مشابہہ نہیں بلکہ وہ سابق آسٹریلوی اسٹار کی طرح اپنی ٹیم کے لیے بائیں ہاتھ سے اوپن کرتا اور ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرتا ہے۔

ہیپی پیلس گرامر اسکول کراچی کے خلاف میچ میں کامران پبلک اسکول کے طالب علم ایڈم گلکرسٹ نے 11 چوکوں کی مدد سے سنچری جڑی اور 108 گیندوں پر 117 رنز اسکور کیے۔

گلکرسٹ کی اس شاندار اننگ کی بدولت ان کی ٹیم نے مقررہ 40 اوورز میں 4 وکٹ پر 297 رنز بنائے اور 172 رنز سے میچ جیتا۔

نوجوان کرکٹر نے بتایا کہ والدہ نے اس کا نام ایڈم رکھا تھا جب کہ اس کے والد کو کرکٹ سے انسیت تھی اس لیے انہوں نے گلکرسٹ کا اضافہ کر دیا۔

تاہم ایڈم گلکرسٹ خود اپنے ہم نام سابق آسٹریلوی کرکٹر کے بجائے سابق سری لنکن کپتان لیجنڈری کمار سنگاکارا کے فین ہیں اور ان کی طرح کرکٹ کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں