ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

برائن لارا تاریخی فتح پر رو پڑے، گلکرسٹ کی گلے لگا کر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کی جیت پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ بھی خوش نظر آئے۔

 گابا میں ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح پر کمنٹری باکس میں گلکرسٹ نے لیجنڈ برائن لارا کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

این اسمتھ نے بھی جوشیلے انداز میں کمنٹری کی۔ برائن لارا نے کہا ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے یہ بہت بڑا دن ہے۔

برائن لارا 27 سال بعد ویسٹ انڈیز کے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد رو پڑے۔ لارا نے 1997 میں پرتھ میں 132 رنز بنائے تھے – آخری بار جب ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

 سابق پلیئر کارل ہوپر بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، کامیابی پر رو پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں