پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

آسٹریلوی لیگ اسپنر بابراعظم کی بیٹنگ کے دیوانے نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جارحانہ بلے بازی کی انوکھے انداز میں تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زبردست کھلاڑی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہمیں بابراعظم کو کچھ دیر کے لیے باؤلنگ نہیں کرانی پڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے آپ کے پاس خاص پلان ہونا بہت ضروری ہے، بابر اعظم شائقین کرکٹ کے لیے ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ چند روز قبل پریس کانفرنس میں ایڈم زمپا نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ کے گریٹ پلیئر ہیں، ان کو آؤٹ کرنا بہت اہم تھا، بھارت کے ویرات کوہلی بھی ایسے ہیں۔

ایڈم زمپا کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی وکٹ حاصل کی، میچ سے قبل ہمارے 2 کھلاڑی ایشٹن ایگر اور جوش انگلس کوویڈ کا شکار ہوئے تھے ، ہم نے ری گروپ ہونے کی کوشش کی اور ہر کھلاڑی نے ذمے داری لی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بالنگ میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کی جس کا فائدہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں