جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

آسٹریلوی کھلاڑی کو نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سخت سزا

اشتہار

حیرت انگیز

میلبورن : آسٹریلیا ٹیم کے مایہ ناز اسپنر ایڈم زامپا کو نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ کھیلنے پر پابندی اور جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے خلاف ہونے والے میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زامپا نے کسی بات پر غصے میں اخلاقیات کا دامن چھوڑ دیا۔

لیگ اسپنر اپنے تیسرے اوور کے اختتام پر زیادہ رنز بننے پر مایوسی کا شکار تھے اور اس دوران انہوں نے بیٹسمین کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جو مائیک میں ریکارڈ ہوگیا۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معطلی کے علاوہ ایڈم زمپا پر کرکٹ آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر ایک پوائنٹ اور2500 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آسٹریلین اسپنر ایڈم زامپا اب دو جنوری کو ہوبارٹ ہیریکینس کے خلاف میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلین اسپنر ایڈم زامپا کی ایک مشکوک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد ان پر بھی بال ٹیمپرنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں