اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کو تیار ہوگیا، اور توانائی منصوبے کی پری فزیبیلیٹی کے لیے6 ملین ڈالر مختص کردیے۔
تفصیلات کے مطابق گلاسگوموسمیاتی کانفرنس کوپ 26 میں پاکستان کی شاندار نمائندگی کے فوری نتائج برآمد ہونے لگے، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کو تیار ہوگیا۔
Thx to President of @ADB_HQ for following up meeting at @COP26 with letter confirming #Pakistan entry into #EnergyTransitionMechanism along with #Philippines and #Indonesia and approval of grant funds to convert from #Coal2Clean under #CleanClimate vision of @ImranKhanPTI pic.twitter.com/PWKJ3mEDUk
— Malik Amin Aslam (@aminattock) December 2, 2021
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو خط لکھا ، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نےوزیر اعظم عمران خان کے موسمیاتی تبدیلی وژن اور گلاسگو کانفرنس میں ملک امین اسلم کی کارکردگی کو سراہا۔
خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فیصلے قابل تقلید ہیں، پاکستان میں توانائی منصوبے کی پری فزیبیلیٹی کے لیے6 ملین ڈالر مختص کردیے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ کاربن انٹینسیوڈیزل، فرنس آئل اور کوئلہ پلانٹس پر پری فزیبیلیٹی کی جائے گی ، متبادل توانائی کےمنصوبوں پرپری فزیبلیٹی اسٹڈی جنوری 2022 میں ہوگی، فلپائن اورانڈونیشیا میں بھی متبادل توانائی کے منصوبوں پر بیک وقت کام ہوگا۔
اےڈی بی نے کوپ26میں 3 نومبرکو جنوبی ایشیا میں پاکستان کی شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا موسمیاتی خطرات کے خلاف جنگ ایشیا اور بحرالکاہل میں جیتی جائے گی۔
اےڈی بی نے خط میں کہا موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا متبادل توانائی سے ہی ممکن ہوگا، توانائی منتقلی کےطریقہ کار سے متعلق ایشیامیں پاکستان، فلپائن اور انڈونیشیا کا گروپ بنا، مارچ تک تینوں ملک متبادل توانائی منصوبوں میں آگے بڑھنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔