جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نے بینک نے پاکستان کیلئےاسی کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، یہ قرضہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں رابطہ بڑھانے ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیرکیلئے استعمال کیا جائےگا۔

بینک کے مطابق قرضہ تین اقساط میں دیا جائے گا، قرض کے پہلی قسط رواں سال جاری کر دی جائے گی، جس کا حجم اٹھارہ کروڑ ڈالر ہوگا۔ دوسری اور تیسری قسط دوہزار انیس میں 26 کروڑ ڈالرز اور دو ہزار اکیس میں 36 کروڑڈالرز جاری کی جائیں گی۔


مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ 3سال میں 6ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا


اس سے قبل روال سال جولائی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینکائی ژہینگ نے اعلان کیا تھا پاکستان کو چھ ارب ڈالر کے قرضے آئندہ تین سال میں دیئے جائیں گے، بینک آئندہ تین سال تک پاکستان کو دو ارب ڈالر سالانہ فراہم کرے گا، تاہم منصوبوں کے تکمیل سے اس قرض کومشروط کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، اعلامیہ کے مطابق یہ رقم فاٹاکے خاندانوں کے لئے استعمال کی جائے گی ، تقریبا 64 ہزارخاندانوں کو یہ رقم فراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم 2مرحلوں میں پاکستان کو دی جائے گی ، ہر خاندان کو 35 ہزار روپے کی رقم پہلےمرحلے میں دی جائیگی۔

یال رہے کہ نواز حکومت نے گزشتہ مالی سال میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 10 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، گزشتہ سال لیے گئے قرضوں میں سینتیس فیصد قرضے چین سے لیے گئے ہیں۔ ان میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے جبکہ 1 ارب 60 کروڑ ڈالر دو طرفہ مالی معاونت کے تحت ملے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں