The news is by your side.

Advertisement

اے ڈی بی کا کرپشن کے خلاف کڑے اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان سے کرپشن اور ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو ناکاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو کرپشن اور ٹیکس چوری جیسے مسائل کا سامنا ہے، حکومت پاکستان کو انتظامی اصلاحات کرنا ہونگی جبکہ کرپشن ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

اے ڈی بی کے صدر کرپشن اور ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے کڑے اقدامات کا مشورہ دینے والی دوسری بڑی عالمی شخصیت ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ایک بڑی رقم درکار ہے اور بینک کا اس بڑے منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی ایک مشکل فیصلہ ہوگا تاہم اے ڈی بی اور حکومت کے درمیان کراس باڈر تجارت کیلئے پچیس کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔

اے ڈی بی کے صدر نے پاک چین اقتصادی راہداری کو خطے کیلئے موزوں منصوبہ بھی قرار دیا۔

imf

یاد رہے کہ اس سے پہلے آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے ایسے ہی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈرائکٹر کرسٹیا لاگارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان کی معاشی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ کرپشن ہے،کرسٹیا لاگارڈ


آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ کرپشن کی 168 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 117 واں نمبر ہے، کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر تشخص اچھا نہیں اسلیے یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی نہیں آرہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں