تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید 20 کروڑ ڈالر دے گا

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے سماجی بہبود کے پروگرام کیلئے اضافی بیس کروڑ ڈالرفراہم کرے گا، 20کروڑ ڈالرکی اضافی فنڈنگ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لئے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی ، اے ڈی بی پاکستان کو بیس کروڑڈالرکی اضافی فنڈنگ فراہم کرے گا، یہ رقم سماجی بہبود کے پروگرام کیلئے دی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یہ رقم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے دی جائےگی۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق بی آئی ایس پی ایشیا کا سب سے بڑا سماجی بہبودکا پروگرام ہے، اس پروگرام سےپچاس لاکھ افراد مستفید ہوتےہیں۔

اے ڈی بی کا سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام اکتوبردوہزارتیرہ میں منظوری ہواتھا، اس اضافی رقم سےبی آئی ایس پی کی آٹھ لاکھ پچپن ہزارخواتین کی مدد کی جائےگی، پروگرام پاکستان میں غربت کےخاتمےمیں مدد دے گا۔

اے ڈی بی کے ڈائریکٹر پبلک مینجمنٹ طارق نیازی کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی غربت کے شکار افراد کی تعداد میں اضافے کو روکنے میں مدد دے گی ۔

مزید پڑھیں :   پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی قرضہ لے گا

یاد رہے چند روز قبل اکستان،ایشیائی ترقیاتی بینک سےایک ارب ڈالرکاہنگامی قرضہ لے گا ، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایشیائی ترقیاتی بینک سےایک ارب ڈالر کے ہنگامی قرضے کے حصول کی منظوری دی تھی، یہ قرضہ کرائسس رسپانس لون کی مد میں لیا جائے گا۔

یہ رقم ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی، قرض کے حصول کی سمری وزارت خزانہ نے پیش کی تھی، اے ڈی بی کی جانب سے قرض کا اجراء نومبر تک متوقع ہے۔

یہ پہلی بارہےکہ پاکستان کرائسس رسپانس لون کی مدمیں قرضہ لے گا، اے ڈی بی کے بورڈ کا اجلاس نومبر میں ہوگا، جس میں قرض کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے اگست میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے تھے، جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زائد جا پہنچے تھے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجارت کے فروغ ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر جبکہ ٹیکنیکل سپورٹ کے طور پر سات لاکھ پچاس ہزارڈالرز کے پیکج کی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -