The news is by your side.

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد‌: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو سیلاب ریلیف سپورٹ کی مد میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو دوارب پچاس کروڑ ڈالر سیلاب ریلیف سپورٹ کی مد میں دے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹریونگ یی نےوزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد اس کا اعلان کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی پاکستان کو دواعشاریہ تین سے دواعشاریہ پانچ بلین ڈالر کی سیلاب سے متعلق امداد میں فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس میں ایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالر بلڈنگ ریزیلینس ود ایکٹیو کاؤنٹر سائیکلیکل ایکسپینڈیچر کی مد میں بھی دی جائے گی۔

اس کا فیصلہ رواں ماہ اے ڈے بی بورڈ کی منظوری کی بعد کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں