ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشکل گھڑی میں پاکستان کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کورونارسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالرفراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی، جس پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اے ڈی بی کا کورونارسپانس کیلئے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراقتصادی امورخسروبختیار کی صدرایشین ترقیاتی بینک سے ورچوئل میٹنگ ہوئی ، جس میں اے ڈی بی کی پاکستان کورونا رسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالرفراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

ایشین ترقیاتی بینک800ملین ڈالرکی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظورکرےگا جبکہ 900 ملین ڈالر کی اگلی قسط دسمبر2020تک فراہم کرے گا۔

پاکستان کوبجٹ سپورٹ پروگرام کےتحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پردی جائے، جس پر وفاقی وزیرخسروبختیار نے اے ڈی بی کا کورونارسپانس کیلئے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

گذشتہ روز جاپان کے سفیر نے وفاقی وزیراقتصادی امور خسرو بختیار سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2.5ارب روپے کی گرانٹ امداد میں توسیع کی ہے، امداد سے پاکستانی عوام کو عالمی وبا کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی، مدد سے معیشت کی بحالی کے پاکستان کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

یاد رہے مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں