تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس ، لاکھوں پاکستانیوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہناہےکہ پاکستان سمیت دیگرایشیائی ممالک کی معیشتوں کوشدید خطرات لاحق ہیں، پاکستانی معیشت کوممکنہ طور 4 ارب 95 کروڑ ڈالرنقصان کا خدشہ ہے جبکہ تقریبا نو لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے عالمی معیشت پرگہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے صورتحال کو سنگین  قرار دیتے ہوئے کہا عالمی معیشت کو 347 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس کے باعث پاکستانی معیشت کو بھی خطرات ہوسکتے ہیں، پاکستانی معیشت کو ممکنہ طور 4 ارب 95 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے اور پاکستان میں تقریبا ٔ9 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اور بزنس،تجارت، پرسنل،پبلک سروسزکو1ارب94کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے جبکہ ہوٹل، ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ اور تعمیرات بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا عالمی معاشی شرح نمو میں صفر اعشاریہ چار فیصد تک کی کمی کاخدشہ ہے، یہ تخمینہ بدترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لگایاگیا ہے، سفری پابندیوں کے باعث عالمی سطح پر ایک سوچھپن ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا چین کو ہونے والے نقصانات کا حجم ایک سوتین ارب ڈالرہے، ڈویلپنگ ایشیائی ممالک کےنقصانات کاحجم بائیس ارب ڈالر تک ہوسکتاہے۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سےایشیائی معیشتوں پرمنفی اثرات ہوں گے، مقامی طلب سیاحت اورکاروباری آمد ورفت میں کمی ہوئی ہے جبکہ  تجارت،سپلائی اورپروڈکشن میں کمی متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -