تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شراب کی لت، بھارتی شہری نے شیرخوار بیٹی فروخت کردی

نئی دہلی : شراب نوشی کی خاطر سفاک باپ نے 18 ماہ کی بیٹی کو چند ہزار کے عوض فروخت کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچی کی فروخت کا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانا کے شہر محبوب نگر میں پیش آیا جہاں ہنومان پور سے تعلق رکھنے والے شخص نے شراب نوشی کی خاطر اپنی لخت جگر کو بیچ ڈالا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سفاک شخص اپنی اہلیہ، دو بیٹے اور 18 ماہ کی بیٹی تھی، جو 18 تاریخ کو اپنی بیٹی کو بسکٹ دلانے کے بہانے باہر گیا اور کئی گھنٹے گزرنے کے بعد تنہا واپس لوٹا۔

اہلیہ نے بیٹی کی عدم موجودگی پر شوہر سے سوالات پوچھے تو وہ کوئی مناسب جواب نہ دیا جس پر اہلیہ نے تھانے میں شکایت درج کرا دی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر سے تفتیش کی تو پتہ چلا اس نے بیٹی کو حیدر آباد کے رہائشی کے ہاتھوں پندرہ ہزار کے عوض فروخت کردیا ہے۔

پولیس نے شراب کے عادی باپ کو گرفتار کرکے خصوصی ٹیم حیدرآباد روانہ کی، جس نے 24 گھنٹے کے اندر 18 ماہ کی بچی کو برآمد کرکے ماں کے حوالے کیا اور بچی خریدنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔

Comments

- Advertisement -