اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

گل پلازہ آتشزدگی کا واقعہ حادثہ یا تخریب کاری؟ ایڈیشنل آئی جی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تفتیش میں کوئی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے بعد اب تک 14 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 16 سے 18 زخمی افراد اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ایمرجنسی آپریشنز اب بھی جاری ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ٹیمیں محتاط انداز میں کام کر رہی ہیں۔

آزاد خان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں تاہم ابتدائی تفتیش میں کوئی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کا وقت نہیں بتاسکتے تاہم ریسکیو آپریشن کے بعد ایف آئی آر ہوئی تو واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ واقعے میں اب تک تقریباً 59 سے 60 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش میں ریسکیو ٹیمیں دن رات مصروف ہیں۔

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری ہے اور تمام متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں