اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کے الیکٹرک صارفین کیلئے اضافی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایڈیشنل سبسڈی ختم کرنے سے کے الیکٹرک صارفین پر 125 ارب سے زائد بوجھ پڑے گا، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ کےالیکٹرک کیلئے125ارب سےزائدکےبقایاجات التوا کا شکارتھے، ریکوری کیلئے کے الیکٹرک کیلئے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کےایشوزکوحل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 125 ارب کی رقم پاورسیکٹرکےگردشی قرضہ کو کم کرنےکیلئے استعمال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آزادجموں وکشمیرکیلئےاضافی سبسڈی کومرحلہ وار ختم کیا جائے گا، رواں مالی سال آزاد جموں وکشمیر کیلئے اضافی سبسڈی کی مد میں 7 ارب کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کیلئے اضافی سبسڈی ختم کرنے سے حکومت پر بوجھ کم ہوگا۔