جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کیلیے گندم کی اضافی فراہمی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے یوٹیلٹی اسٹورز کو گندم کی اضافی فراہمی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی نے 152ٹیرف لائنز پر عائد2فیصداضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری دے دی ہے، کسٹمزڈیوٹی کاخاتمہ نیشنل ٹیرف پالیسی2019-24 کی بنیاد پر کیاگیا۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق پورٹ قاسم کراچی کی گلشن بینظیرٹاؤن شپ کیلئےاسکیموں کی، انفرااسٹرکچر، سیوریج سسٹم اور واٹر سپلائی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے یوٹیلٹی اسٹورز کو گندم کی اضافی فراہمی کی منظوری دے دی، خیبرپختونخوا کو 2لاکھ اور آزادکشمیر کو 80 ہزارمیٹرک ٹن اضافی گندم دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز کو 2لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم دی جائے گی، دستیاب ذخائرکوتقویت دینےکیلئےمزیدگندم درآمدکرنےکی بھی منظوری دی۔

کمیٹی نے ٹیکسٹائل پالیسی2020-25 کی منظوری اگلےاجلاس تک مؤخر کردی جب کہ کےپی حکومت کےہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کی خریداری کیلئے30 ملین کی گرانٹ اور ایچ ای سی کیلئے 2ارب 26کروڑ روپےگرانٹ کی منظوری بھی دے دی۔

کمیٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق مزید عدالتوں کےقیام کیلئے40کروڑکی گرانٹ بھی منظور کر لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں