تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عمران خان کا خطاب؛ یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے بعد سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب پر گورنر پنجاب نے سختی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گورنرپنجاب نے جامعات میں فوری طور پر سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے گورنر نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو مراسلہ لکھ کر فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

مراسلے میں گورنر نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹیوں میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہو گا کسی بھی سیاستدان کی تعلیمی اداروں میں آنےمیں کوئی ممانعت نہیں تاہم تعلیمی اداروں کافورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کیلئےنہیں ہوناچاہیے۔

گورنرپنجاب نے واضح کیا کہ یونیورسٹیز کو صرف تعلیمی مقاصد کےلیے استعمال ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -