تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’پاشا بھائی کی دکان آکے پوچھ لو‘ والی تصویر جعلی نکلی

اگر آپ نے کبھی کوئی چیز آن لائن منگوائی ہو تو اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ کمپنی گاہک کا ایڈریس اور نزدیک کی کوئی مشہور جگہ ضرور پوچھتی ہے تاکہ مذکورہ چیز پتے پر پہنچائی جاسکے۔

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ایسی مزاحیہ تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں کسی شخص نے آن لائن سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے کچھ سامان منگوایا اور اپنے گھر کا ایڈریس انوکھے انداز سے لکھوایا۔

تصویر میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ سامان سلیم لالا نامی شخص نے منگوایا اور انہوں نے کمپنی کو اپنے گھر کے ساتھ نزدیک کا مقام بھی بتایا جسے کمپنی نے جوں کا توں لکھ دیا۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلیم لالا کے نام کے نیچے مکان نمبر درج ہے اور ساتھ لکھا ہوا ہے کہ ’پاشا بھائی کی دکان آکے پوچھ لو، سلیم لالا کدھر رہتا ہے، سیدھا گھر تک لاکے چھوڑے گا‘۔

انٹرنیٹ پر جب یہ تصویر شیئر ہوئی تو اسے دیکھ کر صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور انہوں نے اسے بہت زیادہ شیئر کیا۔

اب تک اس تصویر کو  17 ہزار سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں جبکہ سیکڑوں نے اسے ری ٹویٹ کیا اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔ چند صارفین ایسے تھے جنہوں نے لکھا کہ یہ تصویر جعلی (ایڈیٹڈ/ فوٹو شاپ) ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی یہ تصویر واقعی ایڈیٹ ہے کیونکہ یہ پہلی بار 9 جولائی 2020 کو شیئر ہوئی تھی جس میں صارف نے اپنے گھر کا ایڈریس انوکھے انداز سے لکھوایا تھا۔

اس تصویر کو جولائی 2020 میں فلپ کارٹ نامی اکاؤنٹ سے پہلی بار شیئر کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -