منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

اڈیالہ جیل میں بند عمر قید کا اسیر زندگی کی قید سے آزاد ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(3 نومبر 2025): اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی، قیدی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش بارآور ثابت نہ ہوسکی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بند عمر قید کا اسیر زندگی کی قید سے آزاد ہو گیا، قیدی مشتاق کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا قیدی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد پولیس چوکی اڈیالہ نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں 3 قیدی دل کی تکلیف کا شکار، اسپتال منتقل کے دوران ایک قیدی چل بسا

یاد رہے جکہ 26 اکتوبر کو بھی ایک قیدی دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوا تھا، جیل ذرائع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ جیل سے 3 قیدی کو دل کی تکلیف پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو لوجی منتقل کیا گیا اسپتال منتقل کے دوران ایک چل بسا۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی ممتاز اقبال انتقال کر گیا، ممتاز اقبال تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار تھا۔

اڈیالہ جیل میں 2024 میں بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں جیل کے ایڈز وارڈ میں 4 قیدیوں نے قیدی کے گلے میں پھندا ڈال کر جان لی، یہ واقعہ یکم اور دو دسمبر کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں پیش آیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں