ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

اڈیالہ جیل سے علاج کے لیے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے علاج کے لیے لایا گیا قیدی بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فرار مجرم جمیل منشیات کے مقدمے میں گرفتار اور عدالت سے سزا یافتہ ہے، پولیس نے مجرم کے فرار ہونے پر تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی عمران اور کانسٹیبل قمر علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق فرار مجرم کو نامعلوم شخص ہیل چیئر پر وارڈ سے باہر لے کر گئے، زیر علاج مجرم کو اس کے بیٹے عدنان اور نامعلوم شخص نے گاڑی میں بٹھایا اور لے گئے۔

یہ پڑھیں: اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار، دکانیں، پٹرول پمپس، ہوٹل اور تندور بند کرنے کا حکم

ملزم کے خلاف کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب میں گزشتہ سال مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم کو منشیات اسمگلنگ ثابت ہونے پر عدالت سے 9 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں