انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
انگلش اسپنر عادل رشید نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی وکٹ حاصل کرکے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کرلیں۔
لیگ اسپنر نے روسٹن چیز کو 34 رنز پر آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں عادل رشید نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
لیگ اسپنر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے انگلش بولر بن گئے ہیں، فہرست میں پہلے نمبر پر کرس جارڈن ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 446 ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تمام خبریں
کرس جارڈن نے 431 میچز کھیل کر 446 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عادل نے یہ اعزاز 342 اننگز میں حاصل کیا ہے۔
اس کے علاوہ لیگ اسپنر نے 3 فروری کو سری لنکا کے خلاف میچ میں 150 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کی تھیں، فہرست میں افغانستان کے راشد خان 190 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


