جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

بڑے بجٹ کی آدی پروش مگر وی ایف ایکس تھرڈ کلاس!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی بڑے بجٹ کی فلم آدی پروش کے وی ایف ایکس کو انٹرنیٹ صارفین نے تھرڈ کلاس کی کیٹیگری میں ڈال دیا۔ فلم دیکھنے کے بعد شائقین کی جانب سے ملے جلے ریویوز آرہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوری فلم پر بالخصوص وی ایف ایکس پر نئے سرے سے کام کرنے کے بعد اس بڑے بجٹ کی فلم آدی پروش کو آج بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ مذکورہ مووی میں ہندوئوں کی دیو مالائی داستان، رامائن کی بڑے پردے پر منظر کشی کی گئی ہے۔


تاہم شائقین کی جانب سے فلم کے لیے آنے والی آرا اتنی حوصلہ افزا نہیں ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس کے وی ایف ایکس کو تھرڈ کلاس قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ 20 سے 25 منٹ میں ہی تین گانے جبکہ وی ایف ایکس نے الگ موڈ خراب کر رکھا ہے۔


ایک صارف نے لکھا کہ فلم کا پہلا ہاف تو بہتر تھا مگر دوسرے ہاف کو بلاوجہ کھینچا گیا۔ کسی نے لکھ ک وی ایف ایکس تو آدھے پکے ہوئے کھانے کی طرح ہے۔

چند شائقین نے اسے شہرہ آفاق فلم مارول کی قسم کا رامائن بھی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا یہ مارول سیریز دیکھنے والی نسل کے لیے رامائن ہے۔ فلم میں مرکزی کردار پربھاس، کریتی سینون اور سیف علی خان نے ادا کیا ہے جبکہ اسے ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا زبان میں ہندوستان بھر میں ریلیز کیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں