بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

’ہیرامنڈی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دن تک بھوکی رہی، ادیتی راؤ حیدری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ’ہیرا مندی‘ کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک دن تک بھوکا رکھا۔

حالیہ انٹرویو میں ہیرا منڈی میں ’بیبو جان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ فلمساز نے ایک سنسنی خیز منظر کی شوٹنگ سے قبل انہیں ایک دن تک بھوکا رکھا۔

انہوں نے کہا کہ میں چھوٹی بچی سے ہی رقص کرتی ہوئی بڑی ہوئی ہوں لیکن مجرا رقص ایک بہت ہی مختلف تھا، میں نے بھرتناٹیم سیکھا تھا لیکن یہ کتھک تھا اور یہ فلمساز کی نظر سے بھی کتھک تھا، وہ پرفیکشنسٹ ہیں اور بہت کچھ جانتے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ اس سین کے لیے مجھے رات جاگ کر گزارنا پڑی۔

ادیتی راؤ نے مزید کہا کہ وہ مناظر جہاں مجھے پرجوش تقریریں کرنی تھیں، سنجے سر نے مجھے ایک دن کے لیے بھوکا رکھا کیونکہ یہ مناظر قدرتی طور پر نہیں آتے اور میں نے یہ بہت خوشی سے کیا کیونکہ اس نے واقعی میری مدد (ہنگری ہیلپ) کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اداکارہ کے مطابق سین مکمل کرنے کے بعد میں بہت خوش ہوئی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار آٹھ قسطوں پر مشتمل تھی اور اسے رواں سال نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم میں پاکستان اور بھارت بننے سے پہلے لاہور کی ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ میں رہائشیوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

فلم میں ادیتی راؤ حیدری کے علاوہ ریچا چڈھا، شرمین سیگل، منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، فردین خان، سنجیدہ شیخ، شیکھر سمن ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں