The news is by your side.

Advertisement

موبائل ایپ کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیں اور بولی لگائیں

ابوظہبی میں ”نیلامی“ موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا گیا ہے جس کے استعمال کرنے والے عدالتی کیسز میں ضبط شدہ اشیا کی تفصیلات اور ان کی نیلامی میں حصہ لے سکیں گے۔

ابوظہبی جوڈیشل ڈپارٹمنٹ (اے ڈی جے ڈی) نے اس ایپ کا اجرا کیا ہے۔ شدہ اشیا میں رئیل اسٹیٹ، گاڑیاں، منفرد کار لائسنس پلیٹس اور مختلف قسم کی منقولہ جائیداد شامل ہیں۔

ایپ کے ذریعے طے شدہ قانونی طریقہ کار کے مطابق موقع پر موجودگی کے بغیر ایک فاصلے سے بولی میں براہ راست حصہ لے کر آسان مراحل پر مشتمل تمام طریقہ کار مکمل کیا جاسکتا ہے۔

اے ڈی جے ڈی کے انڈر سیکرٹری یوسف سعید العبری کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے ایک حصے کے تحت ضبط شدہ اشیا کی محکمے کی طرف سے کی جانے والی نیلامی کے لیے ایپ کا اجرا فراہم کی جانے والی خدمات اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کے دائرہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتی محکمے کے خصوصی عملے کے ذریعے عدالتی فیصلوں پر عمدرآمد کے لیے تمام قسم کی ضبط شدہ اشیا کو فروخت کرنے کے لیے نیلامی کا مقصد شفافیت اور غیر جانبداری کی اعلیٰ ترین سطح کو یقینی بنانا اور متعین لیگل کنٹرول کے مطابق شامل فریقین کے حقوق کے مکمل تحفظ کی خاطر خواہ ضمانتیں فراہم کرنا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں