The news is by your side.

Advertisement

انتظامیہ لاچار! کراچی والے مہنگے انڈے کھانے پر مجبور

کراچی : انڈوں کے فارمرز نے کراچی سبزی منڈی میں سرکاری نرخوں پر انڈے نیلام کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بسنے والے عوام ایک مرتبہ پھر موسم سرما میں سستے انڈے کھانے سے محروم ہوگئے، سبزی منڈی میں انڈوں کی نیلامی دوسرے روز ہی بند ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈوں کی فارمنگ کرنے والے تاجروں نے سرکاری نرخوں پر انڈے نیلام کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے انڈوں کی روزانہ نیلامی کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد نیلامی سے پہلے دن فی درجن انڈوں کی قیمت آٹھ روپے کم ہوئی تھی۔

دوسری جانب ریٹیل دکانداروں کی جانب سے بھی کم منافع کی وجہ سے نیلامی کے نظام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث انڈوں کے فارمرز قیمتوں میں من چاہا اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیتے ہیں، انڈوں کی ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 190 روپے چل رہی ہے جبکہ کمشنر کراچی نے 179 فی درجن قیمت متعین کی ہوئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں