جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پاک بحریہ کے سربراہ کا پاک بھارت سرحدی علاقے کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے پاک بحریہ کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سر کریک ایریا کا دورہ کیا۔

اس موقع پرایڈمرل ذکاء اللہ نے سرکریک میں تعینات اسپیشل سروسزگروپ(نیوی) اور پاک میرینز سے بات چیت بھی کی، مختلف آپریشنل منصوبہ جات بشمول جنگی تیاریوں سے جُڑے منصوبوں اور حکمت عملیوں پرنیول چیف کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

نیول چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم ان علاقوں کی اہمیت اور ملک کے قیمتی میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت میں پاکستان نیوی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل سید بشیر احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) ریئرایڈمرل کلیم شوکت بھی نیول چیف کے ہمراہ تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں