بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

آن لائن پورٹل پر گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لیے 38 ہزار 895 درخواستیں موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آن لائن داخلہ پورٹل پر گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لیے 38 ہزار 895 درخواستیں موصول ہوگئیں۔

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے آن لائن داخلہ پورٹل پر گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 38 ہزار 895 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

محکمہ کالج ایجوکیشن نے بتایا کہ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، کامرس اور آرٹس گروپس میں داخلوں کے لیے طلبہ و طالبات کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی ریجن سے سب سے زیادہ 30 ہزار 251 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، جبکہ حیدرآباد ریجن سے 3 ہزار 679، سکھر ریجن سے ایک ہزار 876، میرپورخاص ریجن سے ایک ہزار 141، شہید بینظیر آباد ریجن سے ایک ہزار 116 اور لاڑکانہ ریجن سے 832 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات گھر بیٹھے آن لائن پورٹل کے ذریعے داخلے کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ داخلوں کا عمل SECCAP کے تحت جاری ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ دشواری سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرا دیں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں