اپنی آواز سے ہر کسی پر سحر طاری کرنے والے مشہور گلوکار عدنان سمیع نے اچانک ’الوداعی پیغام‘ دے کر اپنے مداحوں کو تذبذب کا شکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان سمیع نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں جس دیکھ کر مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا۔
مداح ابھی اس متعلق ہی غور و فکر کر رہے تھے کہ گلوکار نے پھر ’الوداع‘ کے عنوان سے ویڈیو پوسٹ کر دی جس پر تبصرے جاری ہیں۔
ویڈیو پلے کرنے پر اس میں ’الوداع‘ لکھا آتا ہے جب کہ کیپشن میں بھی یہی تحریر ہے۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’کیا ہوا جناب، لگتا ہے کسی چیز کی شروعات ہے یا پھر کوئی نیا گانا آ رہا ہے‘۔ دوسرے نے لکھا ’لگتا ہے عدنان سمیع نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا‘۔



