تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’میں بیگم سے بہت ڈرتا ہوں‘

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارہ عدنان شاہ ٹیپو کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیگم سے بہت ڈرتا ہوں۔

اداکار عدنان حسن شاہ ٹیپو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان وسیم بادامی نے پوچھا کہ بیگم سے ڈرتے ہیں ہاں یا ناں میں جواب دیں، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں بیگم سے بہت ڈرتا ہوں۔

اداکار عدنان ٹیپو اپنے نام سے متعلق بتایا کہ پھوپھو نے میرا نام ’ٹیپو‘ رکھا تھا، میری پیدائش سے قبل ان کی خواہش تھی کہ اگر بیٹا ہوگا تو ٹیپو نام رکھا جائے گا بیٹی ہوئی نام ’ٹمی‘ ہوگا، انہیں یہ نام پسند تھے تو میرا نام ٹیپو ہی رکھ دیا گیا۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے پانچویں جماعت میں سرگودھا ڈویژن میں ٹاپ کرنے پر اسکالر شپ ملی، جب اسٹیج پر میرا نام عدنان حسن شاہ پکارا گیا تو حیران رہ گیا کیونکہ اس سے قبل اس طرح باآواز بلند میرا نام کسی نے نہیں پکارا تھا سب ٹیپو کہہ کر ہی مخاطب کرتے تھے۔

ایوارڈ سے متعلق سوال پر عدنان ٹیپو نے کہا کہ ایوارڈ شوز پر اختلاف ہے، بہت بہت بڑے اداکار اور رائٹرز موجود ہیں لیکن انہیں ایوارڈ سے نہیں نوازا جاتا، کچھ خاص طبقے کو ہی ایوارڈز ملتے ہیں۔

عدنان ٹیپو نے بھارتی فلمیں پاکستان میں دکھانے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے بس اتنا کہا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

عدنان شاہ ٹیپو نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری میں نامور اداکار موجود ہیں اکثریت اداکار اپنی اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں کامیاب ہیں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اپنی شخصیت اچھی ہونے کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں موجود ہیں۔

نواز شریف سے متعلق سوال پر اداکار نے ’مجھے کیوں نکالا‘ کہا جبکہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے مایوس کیا ہے، الیکشن میں ووٹ پی ٹی آئی کو دیا لیکن اب پیپلزپارٹی کو دوں گا کیونکہ اب بلاول بھٹو سے امید ہے کہ وہ کچھ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -