بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

عدنان صدیقی نے شوبز چھوڑنے کا اشارہ دے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار عدنان صدیقی نے شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے بعد اب معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی ٹویٹ کرکے صارفین کو حیران کردیا۔

عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایلون مسک سے متاثر ہوکر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔‘

- Advertisement -

اداکار نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے طلب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تجاویز دیں کہ میں کونسا پیشہ اختیار کروں۔‘

عدنان صدیقی کے پوچھنے پر کچھ صارفین نے انہیں ریسٹورینٹ کھولنے کا مشورہ دیا تو کسی نے انہیں سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کا مشورہ بھی دیا۔

اداکار کو بہت سے مداحوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے سے بھی روکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی نوکری چھوڑ کر فل ٹائم انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے بھی اپنی اس ٹویٹ میں فالوورز سے رائے مانگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں