اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس اور تماشہ کے موازنے پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں تماشہ کے میزبان اداکار عدنان صدیقی ودیگر اداکاروں نے شرکت کی اور رئیلٹی شو سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ ذمہ داری دی گئی اس وقت میں لندن میں تھا فنڈریزنگ کررہا تھا، کال آئی تو میں نے کہا کہ سب بگ باس سے موازنا کریں گے لیکن میکرز نے کہا کہ کریں گے لیکن یہ ہمارا شو ہے ہمارا اپنا انداز ہوگا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ بگ باس کا ہمارے سے کوئی موازنہ نہیں ہے وہ بہت بڑا رئیلٹی شو ہے، ان کی اپنی ایک پہچان ہے اور بہت بڑی ہے۔
اداکار نے کہا کہ ہم ابھی چوتھے سیزن میں ہیں اور وہ 19ویں سیزن پر ہیں، ایک ہی چیز ہے لیکن وہ بگ باس کہتے ہیں ہم تماشہ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تماشہ کسی کی ناراضگی ہوتی ہے تو میں نہیں ٹوکتا لیکن جب وہ ذاتیات پر اتر آتے ہیں تو پھر میں روک دیتا ہوں، ہم کسی کی کردار کشی نہیں کرسکتے باقی جو چاہے کرتے رہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


