منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

عدنان صدیقی’آپ جیسا کوئی‘ کے بھارتی ریمیک پر بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو نئے انداز میں پیش کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو گلوکارہ نازیہ حسن کے مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو بالی ووڈ فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کے لیے نئے انداز میں پیش کرنا بالکل پسند نہیں آیا۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں نازیہ حسن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جیسا کوئی نہیں ہے‘۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا اب دنیا میں اچانک زبردست اور کلاسک چیزوں کو برباد کرنے کا رجحان پیداہوگیا ہے؟

اُنہوں نے لکھا کہ کسی چیز کو دوبارہ تخلیق کے لیے بھی ہنر کی ضرورت ہوتی ہے، نازیہ حسن کو اس وقت یہ سب دیکھ کر اپنی قبر میں تکلیف ہورہی ہوگی۔

واضح رہے کہ نازیہ حسن کے گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو 90ء کی دہائی کی فلم ’قربانی‘ میں 1980ء میں اداکارہ زینت امان پر فلمایا گیا تھا۔

لیکن حال ہی میں اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کے لیے موسیقار تنیشک باغچی نے اس گانے کو نئے انداز میں دوبارہ ترتیب دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں