تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی فنکاروں کو مدعو کرنے پر عدنان صدیقی کا تقریب میں نہ جانے کا اعلان

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی فنکاروں کو مدعو کرنے پر تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن (اے پی پی این اے) کی جانب سے 13 سے 17 جولائی تک ”گالا“ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں عدنان صدیقی بھی شرکت کے لیے جانے والے تھے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات

تاہم انہوں نے بھارتی فنکاروں کی شرکت کا سن کر مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کی خاطر تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے لکھا کہ دنیا بھر کے لاتعداد مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں امریکا میں (اے پی پی این اے) کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا جہاں بھارتی فنکاروں کو بھی بلایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں فنکاروں کے خلاف نہیں لیکن میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دیتا کہ میں بھارتی حکمرانوں کی جانب سے پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں کی گئی گستاخی نظر انداز کروں۔

Comments

- Advertisement -