The news is by your side.

Advertisement

ہٹلر کا سگار بکس کتنے ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا؟

برلن: جرمنی کے نازی سوشلسٹ آمر آڈولف ہٹلر کا ذاتی سگار اور ہیئر برش سمیت دیگر اشیا نیلام کردی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ایک متنازع نیلامی میں ہٹلر کا ذاتی سگار اور ہیئر برش سمیت دیگر اشیا کو نیلام کردیا گیا۔

نیلامی میں ہٹلر کا سگار 29 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ ہیئر برش 19 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا، ہٹلر کے استعمال کی 8 اشیا نیلام کی گئیں۔

ہٹلر کا ایک سفید دھات کا آئینہ 15 ہزار ڈالر جبکہ ایک دھات کا بوٹ برش 13 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ ہٹلر کی خاتون کا چمچ کانٹا 3 ہزار 8 سو ڈالر میں نیلام ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہر شے پر ہٹلر کا نشان اور ابتدائی الفاط اے ایچ ایمپوز تھے۔

دوسری جانب ہٹلر کے سامان کی نیلامی پر بہت تنقید کی گئی اور اسے ہٹلر کی کامیابی سے جوڑا گیا اور کہا گیا کہ اگر ہٹلر زندہ ہوتا وہ اشیا نیلام کرنے والی کمپنی کا شکریہ ادا کرتا۔

جے بی ملٹری نوادرات کے مالک جیمی بلیوٹ نے کہا کہ ہٹلر کی اشیا کی فروخت صرف ایک کاروبار ہے اور اس کو تنقید کی نظر سے دیکھنا درست نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں