تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سوتیلی بیٹی نے جائیداد کی لالچ میں والدین کو موت کی نیند سلا دیا

بھارت میں گود لی ہوئی بیٹی نے جائیداد کے چکر میں عمر رسیدہ والدین کو موت کی نیند سلانے کے لیے جوس میں زہر ملا کر دے دیا۔

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کی پولیس کے مطابق ملکیت کی لالچ میں عمر رسیدہ جوڑے کی گود لی ہوئی بیٹی نے کارروائی انجام دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے بھائی کو بھی مار دینے چاہتی تھی، واقعے سے ایک رات قبل سب گھر والے بیٹھ کر آپس میں باتیں کر رہے تھے جب کہ ملزمہ انار کا جوس بنا کر لائی۔

والدین جوس پی کر اپنے کمرے میں سونے چلے گئے لیکن بھائی نے جوس نہیں پیا اور سونے چلا گیا۔

اگلی صبح ملزمہ نے بھائی کے ہمراہ روتے ہوئے اہل علاقہ کو اطلاع دی کہ والدین کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے جب دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کی تو ملزمہ بھی شک کے دائرے میں بھی آگئی اور سخت پوچھ گچھ کے بعد اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

Comments

- Advertisement -