تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ٹائر میں پھنسا کتے کا سر، اسے کیسے نکالا گیا؟

حال ہی میں کیلی فورنیا پہنچنے والے کتے کے چھوٹے بچے نے سڑک پر پڑے بے کار ٹائر کے درمیانی حصے میں اپنا سر پھنسا لیا۔

کیلی فورنیا میں جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے واقعے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں اور کتے کو ریسکیو کرنے کے عمل کو بھی دکھایا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کا منہ ٹائر کے درمیانی حصے جسے رم کا جاتا ہے میں بری طرح سے پھنس گیا تھا اور باہر نکل نہیں پا رہا تھا جس کی وجہ سے اُسے شدید تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کتے کے مالک نے اپنے طور پر کتے کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوگیا جس کے بعد سڑک پر موجود ایک شخص نے فائر بریگیڈ کے نمبر پر واقعے سے متعلق اطلاع دی۔

فون کال کے بعد فائر فائیٹرز جائے وقوعہ پہنچے اور انہوں نے سب سے پہلے مالک کو تسلی دی۔ بعد ازاں رضاکاروں نے اپنے طور پر کتے کا منہ نکالنے کی کوشش کی مگر انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

فائر فائیٹرز کتے سمیت ٹائر اٹھا کر اپنے دفتر لے گئے جہاں انہوں نے مشینی کٹر کو نہایت احتیاط کے ساتھ استعمال کر کے پہیے کا درمیانی حصہ کاٹا اور پھر کتے کو ریسکیو کیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصاویر اور خاص طور پر اُس کو ریسکیو کیے جانے کے اقدامات کو صارفین نے بہت پسند کیا۔

Comments

- Advertisement -