پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

آدتیہ رائے کپور کی ’گمراہ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عاشقی 2‘ سے شہرت پانے والے اداکار آدتیہ رائے کپور ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آدتیہ رائے کپور کی فلم ’گمراہ‘ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کی تاریخ سامنے آگئی۔

فلم رواں سال 7 اپریل کو ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ مرنال ٹھاکر بھی مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

’گمراہ‘ تمل فلم ’تھڈم‘ کا ہندی ریمیک ہے جس میں آدتیہ رائے کپور ڈبل رول نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اداکارہ مرنال ٹھاکر نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ ’گمراہ‘ 7 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrunal Thakur (@mrunalthakur)

کچھ عرصے قبل آدتیہ رائے کپور نے اس فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں اس دلچسپ کہانی کا حصہ بننے پر خوش ہوں لیکن اسکرین پر ڈبل رول ادا کرنا ایک مشکل چیلنج ہے جس کے لیے بالکل تیار ہوں۔

آدتیہ رائے کپور نے ’عاشقی 2‘ میں معروف اداکارہ شردھا کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم نے باکس آفس پر کمرشل کامیابی حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں