جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

کورونا کی نئی قسم سے بچنے کیلئے ایئرپورٹ پر پیشگی انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا بھر میں پھیلی کورونا کی نئی قسم ‘اومی کرون’ سے بچنے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیشگی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکریٹری ہیلتھ نے ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا جائزہ لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی او سی) اور صوبائی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کیٹیگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے ساتھ ان کی مکمل اسکریننگ بھی کی جائے گی تاکہ وبا کے پھیلنے کے امکانات کو ہر ممکن حد تک روکا جاسکے۔

سیکریٹری ہیلتھ نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مثبت آنے والے مریضوں کو اسپتال میں مختلف قسم کے وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے محکمہ صحت کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں