اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

نواز شریف کی واپسی کی کوششیں تیز، طلبی کا اشتہار جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن میں چسپاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رہائشگاہ جاتی امرا اورماڈل ٹاؤن میں چسپاں کر دیا اور کہا نوازشریف کےلندن پتے پر بھی اشتہار بذریعہ ڈاک بھجوائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نواز شریف کی واپسی کی کوششیں تیز کردیں، اس حوالے سے ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر میاں نواز شریف کی طلبی کے اشتہار رہائشگاہ جاتی امرا اورماڈل ٹاؤن میں اشتہار چسپاں کر دیئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری اعجاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ماڈل ٹاون میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار چسپاں کیا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سےجاتی امرا عملےکو بھی اشتہاروصول کرایا گیا۔

ایف آئی اے نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا، انکی طلبی کا اشتہار لندن میں بذریعہ ڈاک بھجوایا جا رہا ہے ۔

یاد رہے دو روز قبل العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف 30 روز میں عدالت پیش ہوں ورنہ انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں