The news is by your side.

Advertisement

رینجرز کیخلاف اشتہار، ڈی ایس پی اورنگی کے بعد ایس ایس پی اورنگی بھی معطل

کراچی :رینجرز کیخلاف اشتہار پر ڈی ایس پی اورنگی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اورنگی کو بھی معطل کردیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ اشتہار کے ذریعے اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے.

رینجرز کیخلاف اشتہارات پر وزیرِ داخلہ سندھ انور سیال نے متنازع اشتہار پر ڈی ایس پی اورنگی کے بعد ایس ایس پی اورنگی لطیف صدیقی کو بھی معطل کرنے احکامات جاری کردئیے.

وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ اشتہار کے اشاعت کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، رینجرز اور پولیس کے درمیان کوئی تصادم نہیں، رینجرز مخالف اشتہار اداروں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش ہے.

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے بھی صاف صاف کہہ دیا کہ اشتہار سے محکمہ اطلاعات کا کوئی لینا دینا نہیں، متنازع اشتہار میں جو بھی ملوث ہوا اسکے خلاف کارروائی ہوگی.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں