گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کی پروموشنل ویڈیو ٹویٹ کرنا بھاری پڑ گیا اور صارفین نے انہیں ٹک ٹاکر دینے کا مشورہ دے ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ انہیں اپنے ہیئراسٹائلسٹ کی پروموشنل ویڈیو ٹوئٹ کرنا بھاری پڑگیا۔ صارفین نے اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ کو سوشل میڈیا انفلوئنسر یا پھر ٹک ٹاکر بننے کا مشورہ دے ڈالا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ دنوں اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر مجھ جیسا ہیئراسٹائل بنوانا ہے تو میرے ہیئر ڈریسر کے پاس جائیں۔
حجام کی مشہوری کرنے والے صاحب کو لگانے والوں نے قوم کی حجامت کا کیا خوب انتظام کیا ہے۔#kamrantessori #GovernorSindh pic.twitter.com/dLnj0GwCgF
— Shahzad Qureshi (@ShahzadQPTI) August 26, 2023
گورنر سندھ کا عہدہ کمرشل بن گیا اور انہیں اپنے ہیئر ڈریسر کی اس طرح پروموشن کرنا مہنگا پڑ گیا اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کی بھرمار ہوگئی جس میں صارفین نے کامران ٹیسوری کی کلاس لیتے ہوئے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ انڈیا چاند پر پہنچا اور ہم گرم حمام پر، ایک یوزر نے گہرا طنز کرتے ہوئے اب تک گورنر کے بتائے گئے سیلون نہ جانے پرافسوس کا اظہار کیا۔
ایک شہری نے تو کامران ٹیسوری کو سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر بن کر مال کمانے تک کا مشورہ دے دیا۔
گورنر سندھ نے تنقید کے بعد وضاحتی بیان میں کہا کہ انہوں نے ہیئر ڈریسر کی حوصلہ افزائی کے لیے ویڈیو بنائی تھی جس کا مقصد محض اس کی مدد کرنا تھا۔
واضح روہے کہ گورنر سندھ ماضی میں بھی اپنے بچے کو نہلانے اور کھانا کھلانے کی ویڈیوز شیئر کر چکے ہیں۔