تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کامران اکمل کی چھوٹے بھائی کو نصیحتیں

لاہور: میچ فکسنگ میں تین سالہ پابندی کے بعد تنازعات اور اسکینڈلز سے بھرپور کیریئر پر عمراکمل کو بڑے بھائی کامران اکمل نصیحتیں کرنے لگے۔

ایک چیٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کامران نے اپنے چھوٹے بھائی کو مشورہ دیا کہ وہ کوہلی اور پاکستان کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کے کپتان بابر اعظم کے مثالی طرز عمل کا مشاہدہ کریں اور سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ اسے سیکھنا ہے، اگر اس نے غلطی کی ہے تو اسے دوسروں سے بھی سیکھنا چاہیے کیونکہ وہ ابھی بھی جوان ہے، زندگی میں بہت سے خلفشار ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل کو ویرات کوہلی سےسیکھنا چاہئے، ابتدائی دنوں میں کوہلی آئی پی ایل میں مختلف تھے پھر انہوں نے اپنا رویہ اور انداز تبدیل کیا، دیکھو وہ کیسے دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمراکمل کی سزا پر کامران اکمل دفاع میں آگئے

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ پھر ہمارا اپنا بابر اعظم ہے جو اب دنیا میں سرفہرست تین پلیئرز میں شامل ہے پھر دھونی جیسی اور بھی مثالیں موجود ہیں، دیکھیں کہ انہوں نے اپنی ٹیم کی قیادت کس طرح کی ہے ہمیں ان سے مشاہدہ کرنا اور سیکھنا چاہیے کیونکہ اس سے ہمارے ملک کو فائدہ ہو گا۔

کامران اکمل کا خیال ہے کہ ان کے بھائی اور سخت ہٹ مار کرنے والے بلے باز عمر اکمل ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کی طرح اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے باوجود اپنی صلاحیتوں کے مطابق زندگی گذارنے میں ناکام رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -