تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...
Array

’کیویز اور انگلش بورڈز کے خلاف کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کرینگے‘

اسلام آباد : فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیم کے دوروں کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک مخصوص عالمی لابی مصروف ہے۔

کیویز اور انگلش ٹیموں کا پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دوروں کی منسوخی سے پاکستان ٹیلی ویژن کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔

فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے خلاف کارروائی کےلیے وکلا سے مشورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک مخصوص عالمی لابی مصروف ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے پاکستان مخالف قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے یہ غلط فہمی جلد دور کرلیں گے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی جو نیوزی لینڈ کے اچانک انکار اور واپس جانے کے فیصلے کی وجہ سے منسوخ ہوگئی تھی جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔

Comments

- Advertisement -