تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری

دبئی: دبئی ایکسپو کی چکا چوند کے باعث دنیا بھر کے سیاح یہاں کا رخ کررہے ہیں، ایسے میں ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کی سہولیات کے لئے بڑی اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمریٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 190،000 سے زیادہ مسافروں کو اس ہفتے کے آخر میں ٹرمینل تھری کے زریعے دبئی انٹرنیشنل اسکول کے وسط مدتی وقفے سے قبل سفر کرنا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی عرصے کے دوران 430،000 سے زائد مسافر ایمریٹس کی پروازوں سے سفر کرینگے، جس کی بڑی وجہ دبئی میں ایکسپو کی باعث دی جانے والی تعطیلات ہیں۔

امارات نے کہا کہ دبئی سے پرواز کے لئے چوبیس گھنٹے پہلے چیک ان کاؤئنٹر کھل جائیں گے اور مسافروں کو اپنی پروازوں کے لئے روانگی سے چوبیس گھنٹے پہلے چیک ان کرسکتے ہیں اور روانگی سے چوبیس گھنٹے قبل اپنا سامان چھوڑ سکتے ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیک ان کاؤنٹر پر دستاویزات کی فوری تصدیق کو یقینی بنائیں اور رش سے بچنے کے لئے چار گھنٹے قبل ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں، ایسے مسافر جو اپنی طے شدہ پرواز کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل آتے ہیں، انہیں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکا جانے والے مسافروں کے لئے چیک ان کاؤنٹر پرواز سے بارہ گھنٹے پہلے کھل جاتے ہیں۔

ایمریٹس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ جو مسافر اڑتالیس گھنٹے سے لیکر نوے منٹ قبل آن لائن چیک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں انہیں یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ اپنے بورڈنگ پاس جمع کرانے اور منزل پر پہنچنے والے ملک کے لئے درکار سفری دستاویزات کی تصدیق کے لئے ایمریٹس کے چیک ان کاؤنٹر پر جائیں۔

اس کے علاوہ مسافر اپنے انتظار کے وقت کو کم کرنے کے لئے سیلف چیک ان اور بیگ ڈراپ کیوسک کی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے سفری تجربے کے لئے متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ چیک کریں۔

دوسری جانب اتحاد ایئر ویز اور ابوظبی بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ششماہی دورانیہ کے بعد اس ہفتے بڑی تعداد میں مسافروں کی جانب سے سفر کی توقع کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -