تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی پولیس کے شکوے عدالت تک پہنچ گئے

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا دونوں اپنے شکوے عدالت کے کر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ جنرل کے ساتھ منسلک اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا جس کا نوٹیفکیشن اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کے آفس کیساتھ منسلک پانچ اہلکاروں کو واپس لیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون آج کسی عدالتی کارروائی کا بھی حصہ نہیں بنے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل نے صرف سیکرٹری داخلہ کی توہین عدالت نوٹس واپس لینے کی استدعا کی درخواست جمع کی۔

آئی جی پولیس نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ اگر میری توہین عدالت کیس کا نوٹس واپس لینے کی عدالت سے استدعا کرتے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ میں آپ کا ملازم نہیں ہوں۔

توہین عدالت کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں بھی جہانگیر جدون نے آئی جی کی نمائندگی سے انکار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -