تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایڈووکیٹ جنرل اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں گرما گرمی، عمران خان نے معذرت کرلی

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل اور عمران خان کے وکلا کے تلخ کلامی ہوگئی ، جس پر عمران خان نے  جدون صاحب سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت سے ایڈووکیٹ جنرل اور عمران خان کے وکلا آمنے سامنے آگئے۔

عمران خان نے تحمل کامظاہرہ کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا پہلے بھی ایک نعرےکی وجہ سے نقصان پہنچا،آپس میں جھگڑا نہ کریں۔

عمران خان نےبڑےپن کامظاہرہ کرتےہوئےایڈووکیٹ جنرل جدون سےمعذرت کرلی اور پی ٹی آئی وکلا کوخاموش رہنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کمرہ عدالت میں موجود افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ ڈسپلن کاخیال رکھیں، پہلے ایک پلانٹڈ شخص کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا،عدالت کا احترام کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پلانٹڈ شخص کہنے پر ایڈووکیٹ جنرل نے اعتراض کیا۔

Comments

- Advertisement -