منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لفٹ بند ہونے کی انکوائری کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہر قانون دان لطیف کھوسہ کی لفٹ بند ہونے کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ نے ڈی جی پاکستان پبلک ورکس کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے دو دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی کہ آئندہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ماہر ٹیم تعینات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کی تمام لفٹس فوری طور پر مکمل چیک کریں کوئی مسئلہ ہو تو ٹھیک کریں۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو لفٹ بند ہونے پر ماہر قانون دان لطیف کھوسہ سمیت دیگر وکلا پھنس گئے تھے۔

تمام افراد چیف جسٹس کی عدالت سے نکل کر تھرڈ فلور سے لفٹ میں سوار ہوئے تو لفٹ گراؤنڈ فلور پر آنے کے بجائے سیکنڈ فلور پر پھنس گئی تھی، 12 بجے لفٹ میں سوار 10 سے زائد وکلا کو پونے 1 بجے لفٹ سے نکالاگیا تھا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی ہےکہ وکلاکےعزم کومار دیں گے، میں مر بھی جاتا تو بھی کالاکوٹ زندہ رہتا ، عدلیہ آزادفیصلےکرے کسی دباؤ میں نہ آئے، ہم وکلا تحریک چلانے جارہے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں